چائے پینے سے زندگی لمبی ہوتی ہے

0
48

ہاٹ لائن نیوز : اینالز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق کی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے چائے اور موت کے خطرے کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا ہے جہاں زیادہ تر لوگ کالی چائے پیتے ہیں، اس تحقیق کے لیے ماہرین نے برطانیہ کے یو ۔کے کے بائیو بینک کے ڈیٹا کا استعمال کیا ہے جو ملک بھر کے لوگوں کا بائیو میڈیکل ڈیٹا بیس مانا جاتا ہے،اس تحقیق میں چالیس سے 69 سال کی عمر کے تقریباً 5 لاکھ مرد اور عورتیں شامل تھیں، جنہوں نے ایک دن میں چائے پینے کی اوسطاً تعداد کی اطلاع دی۔ ان میں سبز، کالی اور دودھ مع چینی والی چائے شامل تھیں۔

اس تحقیق سے پتہ چلا کہ باقاعدگی سے چائے پینے والوں میں سے تقریباً %90 شرکا کالی چائے پینے والے تھے، وہ لوگ جو دو یا دو سے زیادہ کپ روزانہ چائے پیتے تھے ان میں عام لوگوں کی نسبت مرنے کا خطرہ 9 سے %13 کم پایا گیا، جب محققین نے موت کی کچھ وجوہات پر نظر ڈالی تو چائے پینے کا تعلق کورونری ، فالج، ہارٹ اٹیک اور عمومی امراض قلب کے خطرے سے کم پایا گیا۔

Leave a reply