قتل کی گئی جونیئر ڈاکٹر کا مجسمہ نصب کرنے پر ہنگامہ

0
162
قتل کی گئی جونیئر ڈاکٹر کا مجسمہ نصب کرنے پر ہنگامہ

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست مغربی بنگال کے آر جے کار کالج میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی جونیئر ڈاکٹر کا مجسمہ کالج کے باغ میں نصب کر دیا گیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔

کولکتہ کے ایک کالج میں جونیئر ڈاکٹر کو 9 اگست کی رات عصمت دری کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ مقتول جونیئر ڈاکٹر کا مجسمہ جو کالج کے باغ میں نصب کیا گیا ہے، اس میں مظلوم ڈاکٹر کو بدسلوکی کی حالت میں چیختے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے اس مجسمے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے کالج کے احاطے سے فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ گھناؤنا واقعہ پیش آیا اور اب اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، نامزد ملزم بھی گرفتار ہو چکے ہیں، عدالت اپنے حصے کا کام کر رہی ہے لیکن کچھ لوگ اپنے مذموم مقاصد کے لیےمرحوم ڈاکٹر کاتماشابنارہے ہیں۔

Leave a reply