قدیم ترین ڈولفن کی باقیات دریافت

0
45

ہاٹ لائن نیوز : بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم کو حال ہی میں ایمازون میں میٹھے پانی کی دیوہیکل ڈولفن کی باقیات ملی ہیں جو تقریباً ایک کروڑ سال قبل کی ہے،میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ سویئٹزرلینڈ میں زیورک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ڈولفن کی یہ جو باقیات دریافت کیں ہیں وہ اب تک دریافت ہونے والی ڈولفن کی سب سے بڑی نسل مانی گئی ہے، ڈولفن کی اس نسل کا نام Pebanista yacuruna ہے۔

یونیورسٹی کے شعبہ حیاتیات کے ڈائریکٹر مارسیلو سانچز کا کہنا ہے کہ جنوبی امریکا میں 2 دہائیوں کے کام کے بعد ہمیں خطے سے کئی دیوہیکل جانوروں کی باقیات ملی ہیں لیکن یہ ڈولفن پہلی ڈولفن ہے، محققین نے پیرو کے ایمازون علاقے میں ڈولفن کی باقیات دریافت کیں ہیں،اس ڈولفن کے منہ کی لمبائی 10 سے 11.5 فٹ کے درمیان ہے، سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ یہ نسل چوبیس سے سولہ ملین سال قبل موجود تھی۔

Leave a reply