حکومتی فیصلے نے ایئرلائنز کی مشکلات بڑھا دیں، جیٹ فیول مزید مہنگا

0
0
حکومتی فیصلے نے ایئرلائنز کی مشکلات بڑھا دیں، جیٹ فیول مزید مہنگا

حکومت نے کمرشل طیاروں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔
دستیاب معلومات کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 291 روپے 55 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں مجموعی طور پر 53 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ہو چکا ہے۔ اس اضافے سے فضائی شعبے کے آپریٹنگ اخراجات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Leave a reply