پی ٹی آئی نے اہم فیصلہ کرلیا

0
70

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بلے کا نشان پی ٹی آئی کے پاس رہے گا۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں پارٹی انتخابات سے متعلق ایکشن پلان طے کرے گی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان نے کہا کہ اس وقت پارٹی قیادت اور کارکنان جیل میں ہیں یا روپوش ہیں، ان حالات میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی الیکشن لڑانے پر غور کریں گے۔

Leave a reply