تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز عہدوں سے فارغ

0
58

ہاٹ لائن نیوز : نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے تعلیمی بورڈز میں تعینات اعلیٰ افسران کے خلاف قواعد کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی انٹر بورڈ، سندھ ٹیکنیکل بورڈ ، لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمینز کو ہٹا دیا۔

تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کی برطرفی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں میرپورخاص، کراچی انٹر بورڈ، نواب شاہ، سکھر بورڈ، لاڑکانہ بورڈ کے ناظم امتحانات ، سیکریٹریز اور آڈٹ افسران کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد بورڈ کے سیکریٹری شوکت خانزادہ کو ہٹا دیا جب کہ حیدرآباد بورڈ کے آڈٹ افسر ظہور الدین شیخ کو بھی عہدے سے ہٹا کر حیدرآباد بورڈ کے ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میرپورخاص بورڈ کے ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر نائب ناظم امتحانات میرپور خاص کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے سکھر بورڈ کے سیکریٹری محمد سلمان کو ہٹا کر انہیں سکھر بورڈ کے ڈپٹی سیکریٹری کے عہدے پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سکھر بورڈ کے آڈٹ آفیسر غلام قادر دھاریجو کو بھی ہٹا دیا گیا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے کنٹرولر امتحانات خالد احسان کو ڈپٹی کنٹرولر کے طور پر اپنے اصل عہدے پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a reply