پیروں کی نگہداشت کےلیے کیاکریں ؟

0
95

اکثر لوگ چہرے اور ہاتھوں کے مقابلے میں پیروں کی دیکھ بھال پر توجہ نہیں دیتے جبکہ پیروں کی مالش سے شخصیت کی صحت اور دیکھ بھال پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

جہاں آپ کی شخصیت کو نکھارنے کے لیے چہرے، گردن، ہاتھوں اور بازوؤں کی دیکھ بھال اور صفائی کی جاتی ہے، وہیں پیروں کے لیے بھی اتنا ہی وقت اور توجہ درکار ہوتی ہے، جو کہ روزمرہ کے معمولات کا سب سے نظرانداز حصہ ہے۔

اگر روزانہ کی بنیاد پر صفائی اور نمی نہ کی جائے تو پیروں کی جلد کالی اور کھردری ہو جاتی ہے، اگر آپ روزانہ 5 سے 15 منٹ ان کی دیکھ بھال میں صرف کریں تو پیروں کی جلد نرم اور رنگت میں خوبصورت ہوگی۔ اس کے شخصیت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

پیروں کی دیکھ بھال اور خوبصورتی بڑھانے کے لیے اسکربنگ بہت ضروری ہے، اسکربنگ کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔

پیروں کی دیکھ بھال اور مساج ضروری ہے۔
پیروں کو رگڑنے سے مردہ خلیات ‘ڈیڈ سکن سیلز’ سے نجات مل جاتی ہے جس کے نتیجے میں پھٹی ایڑیاں بھی جلد ٹھیک ہوجاتی ہیں۔

پیروں کو رگڑنے سے خون کا بہاؤ بڑھتا ہے، سوجن، پٹھوں کی اکڑن کم ہوتی ہے، پیروں کو آرام دہ رہنے میں مدد ملتی ہے۔

پیروں کی روزانہ صفائی اور دیکھ بھال پاؤں کو فنگس، انفیکشن سے بچاتی ہے۔

پیروں کی مالش کے لیے پارلر جانا ضروری نہیں، گھر پر اسکرب بنا کر مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں، درج ذیل چند گھریلو ٹوٹکے ہیں، جن کے نتائج آپ کو حیران کر دیں گے۔

پاؤں کی مالش اور اسکرب کے لیے 2 چائے کے چمچ چینی لیں اور اب زیتون کا تیل جتنا چاہیں ڈالیں اور 7 سے 15 منٹ تک پیروں کی مالش کریں اور 10 منٹ تک لگا رہنے دیں، پھر نیم گرم پانی سے پاؤں دھو لیں۔

پاؤں کی صفائی کے لیے چینی کے ساتھ کسی بھی تیل کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Leave a reply