پاکستان بار کونسل نے حکومت کی حمایت کا اعلان کر دیا

0
77

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) پاکستان بار کونسل نے غیر قانونی مقیم افراد کو ان کے آبائی ممالک واپس بھیجنے کے حکومتی فیصلے کی حمایت کی ہے۔

پاکستان بار کونسل نے حکومتی فیصلے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی خوش آئند ہے۔

پاکستان بار کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی افغان شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں کو باوقار طریقے سے ان کے ممالک واپس بھیجا جائے۔ پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی میزبانی کو پوری دنیا نے سراہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ افغان مہاجرین نے پاکستانی شہریوں اور املاک کو نشانہ بنایا ہے اور افغان اور دیگر غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کا فیصلہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔

Leave a reply