ٹک ٹاک کا اہم اعلان

0
94

بیجنگ: (ہاٹ لائن نیوز)شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن TikTok نے اپنےصارفین کو پیسے کمانے کا موقع فراہم کرنے کیلیے نئی تبدیلیاں کی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹک ٹاک نے 5 ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ صارفین کے لیے ویڈیوز پوسٹ کیے بغیر سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے آمدنی حاصل کرنے کو ممکن بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس مقصد کے لیے، Tik Tok وائرل فلٹرز اور ایفیکٹس بنانے والوں کے لیے آمدنی پیدا کرنا آسان بنا رہا ہے۔ Effect Creator Rewards Fund کو ویڈیو شیئرنگ ایپ نے متعارف کرایا تھا۔ اس فنڈ کے ذریعے صارفین وائرل فلٹرز اور اگمینٹڈ رئیلٹی (AR) ایفیکٹس بنا کر پیسے کما سکتے ہیں۔

کمپنی نے فنڈ کے لیے 6 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ سہولت امریکا، فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین ، برطانیہ کے صارفین کیلیے متعارف کرائی گئی تھی تاہم اب اس پروگرام میں شامل ہونے کی شرائط میں نرمی کردی گئی ہے تاکہ مزید ممالک کے صارفین اس کا حصہ بن سکیں ۔

اس پروگرام میں شامل ہونے کیلہے صارفین کو کم از کم 5 فلٹرز پوسٹ کرنے ہوں گے ، جن میں سے 3 کمانے کے اہل ہونے سے پہلے 1000 ویڈیوز میں استعمال کیے جائیں، یعنی فلٹرز کو زیادہ مقبول ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

Leave a reply