پرویز الہی پر 4 اپریل کو فرد جرم عائد ہوگی

0
51

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں عدالت نے پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کو 4 اپریل کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا، اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین نے سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

تحریری فیصلہ میں لکھا گیا ہے کہ سینٹرل جیل راولپنڈی نے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹس جمع کروائی، 17 مارچ کو پرویز الہی واش روم میں گر گئے تھے، گرنے سے پرویز الہی کی پسلی فریکچر ہوئی،میڈیکل افسر نے پرویز الہی کو 2 ہفتے ریسٹ کا مشورہ دیا ہے ،ملزم کے عدالت پیش نہ ہونے کے باعث فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔

Leave a reply