یوٹیوب کا ویوز گننے کا نیا طریقہ متعارف، ویڈیو بنانے والوں کے لیے اہم تبدیلی

0
0
یوٹیوب کا ویوز گننے کا نیا طریقہ متعارف، ویڈیو بنانے والوں کے لیے اہم تبدیلی

ویب ڈیسک: ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے ٹیلی ویژن پر ویڈیوز دیکھنے والے صارفین کے لیے ویوز شمار کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت ایک ہی اسکرین پر ویڈیو دیکھنے والے متعدد افراد کے ویوز الگ الگ شمار کیے جا سکیں گے۔

نئے فیچر کو ’کو ویوز‘ (Co-Views) کا نام دیا گیا ہے۔ اس نظام کا مقصد ٹی وی پر ایک ساتھ ویڈیو دیکھنے والے ناظرین کی اصل تعداد کا بہتر اندازہ لگانا ہے۔

نئے طریقہ کار کے مطابق اگر کوئی خاندان ایک اسمارٹ ٹی وی پر ایک ہی ویڈیو دیکھ رہا ہے اور ناظرین کی تعداد دو یا تین ہے تو پلیٹ فارم انہیں صرف ایک ویو کے بجائے افراد کی تعداد کے مطابق شمار کر سکے گا۔

یہ سہولت عام طویل ویڈیوز، یوٹیوب شارٹس اور لائیو اسٹریمنگ کے لیے بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

یوٹیوب کے مطابق ناظرین کی تعداد کا تخمینہ لگانے کے لیے شماریاتی ماڈل استعمال کیا جائے گا، جو دیکھنے کے اوقات اور دیگر متعلقہ معلومات کی بنیاد پر کام کرے گا۔ اس مقصد کے لیے ٹی وی کے کیمرے یا مائیکروفون تک رسائی حاصل نہیں کی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس نئے فیچر سے ویڈیو بنانے والوں کی آمدنی یا مونیٹائزیشن کی اہلیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

نئے نظام کا اطلاق 16 نومبر 2026 سے شروع ہو چکا ہے۔ اس اقدام کو ٹی وی پر یوٹیوب دیکھنے کے رجحان اور ناظرین کی تعداد کو زیادہ درست انداز میں سمجھنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply