آج میں وزیر اعظم ہوں

0
37

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم ہاؤس میں پاکستان کے سب سے کم عمر ولاگر اور سوشل میڈیا اسٹار محمد شیراز نے اپنی بہن مُسکان کے ہمراہ وزیر اعظم سے ملاقات کر کے سب کی توجہ اپنی طرف کر لی،گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے شیراز نے یوٹیوب پر اپنی زندگی اور اپنے علاقے کی خوبصورت ثقافت دنیا کو دکھا کر کچھ ہی عرصے میں بے پناہ مقبولیت حاصل کر لی ہے۔

محمد شیراز جو پہلی جماعت کا طالب علم ہے اس کی ولاگنگ کو پاکستانی سمیت بھارت میں بھی بے پناہ پسند کیا گیا ہے،اپنے چینل پر ایک حالیہ ویڈیو میں شیراز نے پرجوش انداز میں وزیر اعظم ہاؤس کے دورے کے بارے میں بتایا اور وزیراعظم سے ملاقات کا آنکھوں دیکھا حال بھی شیئر کیا۔

Leave a reply