
کراچی: ملک کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کے نرخ کم ہوکر 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے ہوگئے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 572 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے پر آگئی۔
ادھر بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی۔ عالمی بازار میں فی اونس سونا 30 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 153 ڈالر پر آگیا۔
عالمی منڈی میں قیمتوں میں ہونے والی اس کمی کے ساتھ پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آگئے۔









