شہر قائد میں لاکھوں کی ڈکیتی

0
77

کراچی: (ہاٹ لائن نیوز) اورنگی ٹاؤن فرید کالونی میں دودھ کے بیوپاریوں سے ملک شاپ پر مسلح ڈکیت 45 لاکھ روپے لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کیجانب سے شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

دکانداروں کے مطابق دودھ کے بیوپاری اورنگی ٹاؤن میں سپلائی کیے جانے والے دودھ کی رقم جمع کر رہے تھے، دودھ کے بیوپاری دودھ کی دیگر دکانوں سے رقم جمع کرتے ہوئے فرید کالونی میں جب آخری دکان پر پہنچے تو ڈاکو بھی تعاقب کرتے ہوئے عین موقع پر پہنچ گئے۔

ڈاکوؤں نے بیوپاریوں پر اسلحہ تان کر رقم چھینی اور فرار ہوگئے، ڈاکوؤں کی تعداد 5 تھی اور سب کے پاس اسلحہ تھا ، تمام ڈاکوموٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ واردات کی اطلاع پر پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی ۔

پولیس کے مطابق دودھ کے بیوپاریوں سے واردات 10 سے 11 بجے کے درمیان ہوئی ہے ، رقم کی کلیکشن کرنے کے بعد دودھ کے بیوپاریوں کو بھینس کالونی جانا تھا لیکن آخری دکان پر مسلح افراد ان سے رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے جائے واردات سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں ، ملزمان کی تلاش جاری ہے

Leave a reply