
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل سستا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 15 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔








