پاکستان میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ

0
27
پاکستان میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں فی تولہ سونا مزید 5 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا ہے، جس کے بعد قیمت نئی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 58 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے مقرر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس نرخ 59 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 184 ڈالر تک پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جب فی تولہ نرخ 600 روپے بڑھ گئے تھے۔

Leave a reply