وزیراعظم کروم بُک اسکیم: کون سے طلبہ اہل ہونگے اوردرخواست کیسے دیں؟

0
19
وزیراعظم کروم بُک اسکیم: کون سے طلبہ اہل ہونگے اوردرخواست کیسے دیں؟

وزیراعظم یوتھ کروم بُک اسکیم کے تحت مستحق اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو پانچ لاکھ کروم بُکس فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اسکیم کا مقصد طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی دینا اور تعلیمی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

دستیاب معلومات کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سالانہ امتحانات 2026 کے جماعت نہم کے نمایاں طلبہ کو زیرِ غور لایا جائے گا، جبکہ آزاد کشمیر، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں جماعت نہم اور دہم کے طلبہ بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ تاہم اہلیت کا حتمی فیصلہ سرکاری قواعد کے مطابق ہوگا۔

درخواست دینے کے لیے طلبہ سرکاری پورٹل https://pmychromebooks.ibcc.edu.pk پر جا کر اپنا تعلیمی بورڈ منتخب کریں۔ اس کے بعد رول نمبر، رجسٹریشن نمبر یا متعلقہ شناختی معلومات اور تاریخ پیدائش درج کرکے اپنا ریکارڈ چیک کیا جاسکتا ہے۔

درخواست کے لیے حالیہ تصویر، مارک شیٹ، ب فارم یاپھر شناختی کارڈ اوراپنے والد یا سرپرست کے شناختی کارڈکی نقل درکار ہوسکتی ہے۔ تمام دستاویزات واضح اورمقررہ سائز میں اپلوڈ کرناضروری ہے۔

حکام کی ہدایات کے مطابق درخواست جمع ہونے کے بعد ریفرنس نمبر محفوظ رکھیں۔ یاد رہے کہ درخواست دینا کروم بُک ملنے کی ضمانت نہیں۔ طلبہ تازہ ترین اہلیت، رجسٹریشن اور انتخاب کی تفصیلات صرف سرکاری ذرائع سے معلوم کریں اور کسی غیر متعلقہ شخص کو فیس ادا نہ کریں۔

Leave a reply