واٹس ایپ میں نئے فون ڈائلر کا اضافہ

0
27

ہاٹ لائن نیوز : میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ میں، آپ ان لوگوں کو صوتی کال نہیں کر سکتے جو ابھی تک آپ کی رابطہ فہرست میں نہیں ہیں۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس خامی کو دور کیا جا رہا ہے۔

2023 میں بھی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کی مدد سے صارفین آسانی سے ایسے لوگوں کو پیغام بھیج سکیں گے جو ان کی رابطہ فہرست میں نہیں ہیں۔

ابھی تک یہ فیچر متعارف نہیں کرایا گیا لیکن اب واٹس ایپ میں ان ایپ ڈائلر پر کام کیا جا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ ڈائلر صارفین کے لیے فون نمبر محفوظ کیے بغیر لوگوں کو کال کرنا ممکن بنائے گا۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں ظاہر ہوا ہے۔

جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر صارفین کو بڑی سہولت فراہم کرے گا کیونکہ اس سے رابطوں میں عارضی طور پر نمبر شامل کرنے اور انہیں کال کرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

اس کا مطلب ہے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ رابطہ فہرست میں نمبر شامل کرنے کی ضرورت کو ختم کرنا جن سے ایک یا دو بار رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ واٹس ایپ کو میسجنگ ایپ کے ساتھ ساتھ کالنگ سروس میں تبدیل کر دے گا۔

یہ فیچر بیٹا ورژن میں ضرور دیکھا گیا ہے لیکن اس پر ابھی کام جاری ہے اور یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے تمام صارفین کے لیے کب متعارف کرایا جائے گا۔

Leave a reply