پی ٹی آئی رہنما کیخلاف پولیس پارٹی پر فائرنگ کا مقدمہ

0
24

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر کیخلاف پولیس پارٹی پر حملہ اور فائرنگ کے مقدمہ میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا ۔

عدالت نے پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ، ملزم کی جانب سے سلیم لادی ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء پیش ہوئے، انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ارشدجاویدنے فیصلہ سنایا۔

شبیر گجر کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا ، پولیس نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی

تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ ستوکتلہ تھانہ کی حدود ولینشیا ٹاؤن میں پولیس پارٹی پر حملہ ہوا ، شبیر گجر اور دیگر نے ناکہ پر کھڑی پولیس پارٹی پر گاڑیاں چڑھا دی ، ملزمان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی اور اہکاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ، شبیر گجر نے پولیس سے ایس ایم جی رائفل چھین لی ۔

Leave a reply