جرائم میں ملوث 34 افسران و اہلکار معطل

0
29

ہاٹ لائن نیوز : کراچی پولیس نے منظم جرائم میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 34 افسران اور اہلکاروں کو معطل کردیا ہے ، معطل ہونےوالے اہلکاروں میں تین ایس ایچ اوزبھی شامل ہیں۔

آئی جی سندھ کیجانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے حکام نے 18 تھانوں کے ہیڈ ایڈیٹرز کو بھی معطل کردیا۔

تمام اہلکاروں کوبلیک کمپنی میں رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے، تمام افسران کل سےگارڈن ہیڈ کوارٹر رپورٹ کریں گے۔

معطل ہونے والوں میں ایس ایچ او عوامی کالونی اور ایس ایچ او مدینہ کالونی شامل ہیں۔

Leave a reply