نشاستہ سے بھرپور غذائیں وزن کم کرنےمیں فائدہ مند

0
37

ہاٹ لائن نیوز : تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نشاستہ سے بھرپور غذائیں کھانا وزن کم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جن لوگوں نے وزن کم کرنے کے لیے روزانہ 40 گرام مزاحم نشاستے سے بھرپور غذائیں کھائیں ان کا وزن آٹھ ہفتوں میں 2.72 کلو گرام یا اس سے زیادہ کم ہوا۔

کچے کیلے اور پھلیوں میں مزاحم نشاستے وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، صحت مند غذا کا استعمال وزن کم کرنے کا ایک بہت آسان طریقہ ہو سکتا ہے۔

چین میں شنگھائی کلینیکل سینٹر برائے ذیابیطس کے محققین کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں، 37 زیادہ وزن والے رضاکاروں کو 16 ہفتوں تک روزانہ تین بار پہلے سے تیار کردہ کھانا دیا جاتا تھا ۔

Leave a reply