وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا پہلا نوٹس

0
50

ہاٹ لائن نیوز : شدید برفباری کے باعث سوات کالام روڈ کی بندش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا نوٹس، کمشنر ملاکنڈ سے رابطہ کرکے سڑک کی بندش پر برہمی کا اظہار کیا اور سڑک کو ہنگامی بنیادوں پر کھولنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔

تفصیلات کیمطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کمشنر ملاکنڈ کو ہدایت کی کہ سڑک کی بندش کے باعث کالام میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکالنے، پھنسے ہوئے مسافروں کیلیے عارضی رہائش اور کھانے کا بندوبست کرنے، بند سڑکیں کھولنے کیلیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ اور سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے الرٹ کیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور برفباری کے باعث مختلف حادثات کے نتیجے میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سےدلی ہمدردی اورتعزیت کااظہار کیاہے۔

متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کوفوری امداد فراہم کرنیکی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے ریلیف سیکرٹری سے رابطہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی کیلیے فوری اقدامات کرنےکی ہدایت کی۔ علی امین گنڈا پور نےکہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے، صوبائی حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ اور ان کی ہر ممکن مددکی جائے گی۔

Leave a reply