مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ، 3 ہلاک

0
102

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کی تحصیل شانگلہ میں پی ٹی آئی کے مظاہرین اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

شانگلہ کے حلقہ این اے 11 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی حاجی سید فارین خان نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے صورت حال کشیدہ کر دی، پی ٹی آئی کارکنوں نے سرکاری گاڑی کو آگ لگا دی۔

مظاہرین نے بشام سوات مین شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا اور کہا کہ الیکشن کے فیصلے اور اس حلقے کے الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دینے تک مظاہرہ جاری رہے گا۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو الپوری میں پی ٹی آئی کے مظاہرین اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سیدو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کی حالت تشویش ناک ہے۔

Leave a reply