نااہلی کی مدت 5 سال مقرر عدالت کا بڑا فیصلہ

0
57

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ کا تاحیات نااہلی سے متعلق بڑا فیصلہ آ گیا،لاہور ہائیکورٹ نے تاحیات نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا، جسٹس شاہد بلال نے دس صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے،درخواست گزار نے تاحیات نااہلی کی مدت کو 5 سال کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا،تاحیات نااہلی کی مدت کو 5 سال کرنے کا اقدام الڑا وائرس نہیں ہے،الیکشن ایکٹ آئین کے آرٹیکل 62 سے متضاد نہیں ہے۔

آئین کے آرٹیکل آٹھ کے تحت بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جاسکتا،پانچ سال نااہلی کا قانون آئین کے مطابق ہے، درخواست گزار نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کو سپریم کورٹ کا 7 رکنی بینچ پہلے ہی تشریح کرچکا ہے,
شہری میاں شبیر اسماعیل نے درخواست دائر کی تھی۔

Leave a reply