
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر شہزاد اور ان کی اہلیہ شانزے لودھی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر جوڑے کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
عمر شہزاد نے یہ خوش خبری سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے اہلیہ شانزے لودھی اور نومولود بیٹے کے ہمراہ تصاویر بھی پوسٹ کیں۔
اداکار نے اپنے بیٹے کا نام اسماعیل رکھا ہے۔ بچے کی پیدائش کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مداحوں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ عمر شہزاد نے فروری 2025 میں سوشل میڈیا انفلوئنسر شانزے لودھی سے شادی کی تھی۔ اب شادی کے بعد ان کے ہاں پہلے بچے کی آمد نے خاندان کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے۔









