ضیاء الحق کےبیٹےکوصرف 25 ووٹ ملے

0
106

ہاٹ لائن نیوز : عام انتخابات 2024 ء کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں بڑے اپ سیٹس ہیں، وہیں سابق صدر اور آمر ضیاء الحق کے بیٹے کو بری طرح شکست ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق این اے 55 راولپنڈی فور سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ابرار احمد 78 ہزار 542 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار محمد راجہ بشارت نے 67 ہزار 101 ووٹ حاصل کیے۔

اسی حلقے سے سابق صدر ضیاءالحق کے صاحبزادے اعجاز الحق بھی کھڑے تھے جنہیں صرف 25 ووٹ ملے۔

Leave a reply