مسجد الحرام میں معذور اور معمر افراد کے لیے گالف کارٹس کی سہولت

0
43

ہاٹ لائن نیوز : بزرگوں اور خصوصی افراد کے طواف کی سہولت کے لیے مسجد الحرام کی چھت پر گالف کارٹس متعارف کروائے دیے گئے ہیں،مکہ مکرمہ میں بیمار، بزرگ اور بیمار عازمین کے لیے خصوصی گالف کارٹس فراہم کی گئی ہیں۔

ان گالف کارٹس کی سہولت شام چار سے صبح 4 بجے تک کی محدود مدت کے لیے فراہم کی جاتی ہے،کار کا کرایہ پچیس ریال فی شخص ہے جبکہ گاڑی میں 10 افراد بیٹھ سکتے ہیں، گالف کارٹس کو مسجد الحرام کی چھت کا طواف کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، ابتدائی طور پر سعودی انتظامیہ کی طرف سے 50 گالف کارٹس فراہم کی گئی ہیں۔

Leave a reply