سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان سے نوازا گیا

0
76

ہاٹ لائن نیوز : ایوان صدر اسلام آباد میں جاری ایک تقریب کے دوران سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو نشان پاکستان سے نوازا گیا ہے جب کہ اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

پاکستان میں آج 84واں یوم پاکستان انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اسلام آباد میں ہونے والی پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔

Leave a reply