جیل کی دیوار گرنےسےسینکڑوں قیدی فرار

0
30

ہاٹ لائن نیوز : نائیجیریا میں شدید بارش کے باعث جیل کی دیوار گرنے سے 100 سے زائد قیدی فرار ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کیمطابق نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے قریب سلیجہ جیل کی دیوار شدید بارش کے بعد گر گئی جس کے بعد جیل سے کم از کم 118 قیدی فرار ہو گئے۔

نائجیریا کے محکمہ جیل خانہ جات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی بارش کے باعث جیل کی دیوار اور اردگرد کی عمارتوں کو بھی شدیدنقصان پہنچا۔

حکام نے عوام کو قیدیوں کے فرار سے متعلق کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش کر رہے ہیں اور اب تک 10 قیدیوں کو دوبارہ پکڑا جا چکا ہے۔

Leave a reply