مسجد نبوی میں اعتکاف رجسٹریشن کا آغاز

0
46

ہاٹ لائن نیوز : مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی انتظامیہ نے آخری عشرے میں ہونے والے اعتکاف کے لیے رجسٹریشن شروع کر دی ہے، سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس ۔پی۔ اے‘ کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم میں اعتکاف کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک ’زائرون‘ نامی ایپلی کیشن کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے ذریعے لوگ اپنا ڈیٹا وہاں اپ لوڈ کر کے اعتکاف کا اجازت نامہ لے سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے پر پورٹل بند کر دیا جائے گا، یہ پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر ہر سال جاری کیا جاتا ہے، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی انتظامیہ کے مطابق پورٹل پر اعتکاف کے قوائد و ضوابط کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

Leave a reply