فارم 47 ، 45 کو آن لائن کرنے کی درخواست پر اہم سماعت

0
32

لاہور ہائیکورٹ میں عام انتخابات کے نتائج کے فارم 45اور 47 کو محفوظ بنانے کیلیے درخواست پر سماعت ہوئی ۔

جسٹس شجاعت علی خان نے شہری شیخ فضل الہی کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے کیس کی سماعت 19 مارچ تک بغیر کاروائی ملتوی کردی ۔درخواست میں الیکشن کمیشن کوفریق بنایا گیاتھا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے الیکشن ہوئے، انتخابات کیلیے ملک بھر میں 90 ہزار ریٹرنگ افسران، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور پریزیڈنٹ افسروں کا تقرر کیا گیا،الیکشن کمیشن نے ان انتخابات کو فوری اپ لوڈ کرنے کے لیے آر اوز، ڈی ار اوز کے لیے ایپ متعارف کرائی،عام انتخابات کے بعد سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کے الزامات لگائے،سیاسی جماعتوں نے فارم 45اور 47 میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے ،الیکشن کمیشن کے واضح احکامات کے باوجود الیکشن رزلٹ کو محفوظ نہ بنایا گیا۔نہ ایپ پر اپ لوڈ کیا گیا،پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 201، 202 اور 204 کے تحت شہادت ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فارم 45 ۔47کو فوری الیکشن کمیشن کی ایپ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دے،عدالت فارم 45 اور 47 کو محفوظ بنانے کا حکم دے۔

Leave a reply