مسجد الحرام میں فلسطینی پرچم لہرانے سے روک دیاگیا

0
71

ہاٹ لائن نیوز : مسجد الحرام میں خاتون کو فلسطینی پرچم لہرانے سے روک دیاگیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک ویڈیو کلپ میں ایک خاتون کو حرم شریف میں فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ خاتون کی جانب سے جھنڈا لہرانے کے چند سیکنڈ بعد سیکیورٹی اہلکار آئے اور خاتون کو فلسطینی پرچم لہرانے سے روک دیا۔

خاتون کے گرد جمع لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے مزید سیکیورٹی اہلکار بھی پہنچے اور لوگوں کو طواف جاری رکھنے کا حکم دیا۔

Leave a reply