اے ایس آئی معطل ؛ مقدمہ درج کر لیا گیا

0
56

اے ایس آئی معطل ؛ مقدمہ درج کر لیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی کے وارث خان تھانے میں تعینات اے ایس آئی نے ایک شہری کو پتنگ اڑاتے ہوئے پکڑے جانے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے وارث خان تھانے میں پتنگ بازی کرتے پکڑے جانے والے نوجوانوں پر پولیس اہلکاروں نے وحشیانہ تشدد کیا۔ شہزاد نامی اے ایس آئی اہلکار نوجوان کو تشدد کی دھمکیاں دیتا رہا۔

شہری پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر راولپنڈی پولیس چیف خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول فیصل سلیم کو تحقیقات کا حکم دیا جس کے بعد اے ایس آئی کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Leave a reply