گوگل میپس پر گھر کی تصویر چھپانا چاہتے ہیں؟ چند منٹ میں درخواست دیں

0
23
گوگل میپس پر گھر کی تصویر چھپانا چاہتے ہیں؟ چند منٹ میں درخواست دیں

اگر آپ نہیں چاہتے کہ آپ کے گھر کی تصویر Google Maps Street View پر نمایاں ہو تو اسے دھندلا کرنے کی درخواست دی جا سکتی ہے۔ گوگل کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹنگ آپشن کے ذریعے صارف گھر یا تصویر کے مخصوص حصے کو پرائیویسی کی وجہ سے بلر کرنے کی درخواست دے سکتا ہے۔

طریقہ کار:

سب سے پہلے کمپیوٹر پر گوگل میپس کھولیں اور اپنے گھر کا مقام تلاش کریں۔ اس کے بعد Street View پر جائیں اور گھر کی متعلقہ تصویر منتخب کریں۔

تصویر کھلنے کے بعد اسکرین کے نچلے حصے میں موجود “Report a problem” کے آپشن پر کلک کریں۔ وہاں گھر سے متعلقہ آپشن منتخب کرکے تصویر کے اس حصے کو نشان زد کریں جسے آپ دھندلا کروانا چاہتے ہیں۔

درخواست میں وجہ بیان کرنے کے بعد اپنا ای میل ایڈریس درج کریں، reCAPTCHA مکمل کریں اور درخواست جمع کرا دیں۔ گوگل درخواست کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ تصویر کو بلر کر سکتا ہے۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ Street View پر کسی تصویر کو بلر کروانے کے بعد اسے دوبارہ واضح کروانا ممکن نہیں ہوتا۔ اسی طرح اگر گھر کی تصاویر کسی دوسری ویب سائٹ یا تھرڈ پارٹی سروس پر موجود ہوں تو انہیں ہٹانے کے لیے متعلقہ پلیٹ فارم سے الگ رابطہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

Leave a reply