مال گاڑی بغیر ڈرائیور کے 84 کلومیٹر تک دوڑتی رہی

0
84

ہاٹ لائن نیوز : اتوار کی صبح ایک مال بردار ٹرین مقبوضہ جموں و کشمیر کے کٹھوا ریلوے اسٹیشن سے بغیر ڈرائیور کے روانہ ہوئی۔ اور 84 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

ہوا کچھ یوں کہ مال گاڑی کا ڈرائیور اور اس کا معاون دونوں چائے پینے کٹھوا ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر اترے۔ ڈرائیور انجن کا ہینڈ بریک لگانا بھول گیا۔

جب ٹرین شروع ہوئی تو ڈرائیور اور اس کا اسسٹنٹ چائے پی رہے تھے۔ وہ دونوں بھاگے لیکن علاقے کی ڈھلوان سطح کی وجہ سے انجن کی رفتار تیزی سے بڑھ گئی۔

ریلوے حکام کو اطلاع دی گئی۔ انہوں نے دیگر ریلوے اسٹیشنوں پر حکام کو آگاہ کیا۔

پنجاب کی حدود میں مال گاڑی کو روکنے کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ مال گاڑی کو مکھیریاں ریلوے سٹیشن کے قریب کامیابی سے روک لیا گیا۔

Leave a reply