فیسبک کے لاکھوں صارفین کا ڈیٹا لیک

0
50

فیسبک کے لاکھوں صارفین کا ڈیٹا لیک

ہاٹ لائن نیوز : سائبر سیکیورٹی کمپنی نے 2 لاکھ فیس بک اکاؤنٹس کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف کیا۔

فیس بک مارکیٹ پلیس کے صارفین کو حساس نجی معلومات کی چوری اور سائبر حملوں کا شدید خطرہ ہے۔

بڑے پیمانے پر ڈیٹا لیک ہونے میں 200,000 سے زیادہ صارفین کے فون نمبر، ای میل ایڈریس اور نجی معلومات شامل تھیں۔ یہ ڈیٹا سیٹ نئی فراڈ اسکیموں کے لیے سائبر کرائمینلز کو فروخت کے لیے دستیاب ہے۔

ای سیٹ کے گلوبل سائبرسیکیوریٹی ایڈوائزر جیک مور کے مطابق، اگر صارف کو لگتا ہے کہ اسے نشانہ بنایا گیا ہے تو اپنا پاس ورڈ تبدیل کرنا چاہیے۔

یہ ڈیٹا ‘انٹیل بروکر’ نامی ایک مشہور سائبر کرائمین نے ہیکنگ فورم پر پوسٹ کیا تھا۔

Leave a reply