ملک کے مختلف شہروں میں بارش

0
47

ملک کے مختلف شہروں میں بارش

ہاٹ لائن نیوز : ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھلوال شہر اور گردونواح میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم نے ایک بار پھر کروٹ لی ہے جب کہ بٹگرام میں رات بھر بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اسلام آباد میں ابرآلود موسم کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش جب کہ پہاڑوں پر برفباری ہوگی۔ چترال دیر سوات ایبٹ آباد ہری پور کوہستان کرک خیبر، پشاور، مردان اور کوہاٹ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے موسلادھار بارش کا امکان ہے، مری اور گلیات میں آندھی اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، کوئٹہ قلات زیارت چمن پشین ، شیرانی ، بارکھان اور قلعہ سیف اللہ میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے برفباری کا امکان ہے، موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Leave a reply