ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ پرفیصلہ محفوظ

0
20

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

وکیل اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ عدالت نے پہلے بھی اسی طرح کے کیس میں فیصلہ دے رکھا ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ یہ کیس دو رکنی بنچ کو منتقل کیا جائے۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری ملک نجی اللہ کی درخواست پرسماعت کی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ الیکشن کی شفافیت میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کا کوئی کردار نہیں، دفعہ 144 کا نفاذ الیکشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے ، عام انتخابات میں بھی دفعہ 144 نافذ کیاگیا جس کیخلاف درخواست دائر کی ، سنگل بنچ نے وہ درخواست مسترد کر دی تھی ، سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ، الیکشن ہونےکی وجہ سے دو رکنی بنچ نے عام انتخابات میں دفعہ 144 کے خلاف حکم نہیں دیا،ضمنی انتخابات میں دوبارہ دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جو بنیادی حقوق کیخلاف ہے ۔

Leave a reply