عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری مکمل نہ ہو سکی

0
25

ہاٹ لائن نیوز : عسکری ٹاور حملہ، جناح ہاؤس حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی۔ ٹی۔ آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں چھبیس اپریل تک توسیع کر دی ہے، عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دیا،عدالت نے بانی پی۔ ٹی۔ آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان سے دلائل طلب کر لیئے، انسداد دھشتگردی کورٹ کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔

بانی پی ٹی۔ آئی کے جونئیر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی،جونئیر وکلاء نے استدعا کی کہ سینیر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں مہلت دی جائے، بانی پی۔ ٹی ۔آئی کی جیل سے ویڈیو لنک پر ایک بار بھی حاضری مکمل نہ ہو سکی، 4 مقدمات میں بانی پی۔ ٹی۔ آئی کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہوا ہے، عدالت نمبر 3 نے 4 مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں منظور کی تھیں۔

Leave a reply