درخت کاٹنے پر جرمانہ کی سزا عدالتی حکم

0
34

ہاٹ لائن نیوز : اسموگ کے تدارک کیلیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات شیخوپورہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور کو فوری تبدیل کرنے کا حکم ،ڈی ۔جی ماحولیات ان دونوں افسران کو فوری تبدیل کریں،عدالت نے ماحولیاتی آلودگی پھیلنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ سی۔ بی۔ ڈی 100 ایکٹر رقبے پر کیا کرنے جارہے ہیں؟ وکیل سی ۔بی ۔ڈی نے کہا کہ پنجاب حکومت کا پروجیکٹ کرنے جا رہے ہیں، ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز زرعی رقبے کو ختم کررہی ہیں، جس سے فوڈ سکیورٹی کے مسائل پیدا ہوں گے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اس پر حکومت کو سنجیدگی کے ساتھ سے غور کرنا چاہیے، وکیل سی۔بی۔ڈی نے کہا کہ لاہور کے گردونواح میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی بھرمار ہے ، 2 ایکڑ زمین خرید کر بجلی کا کھمبا لگا دیا جاتا ہے اور اس سے ہاؤسنگ سوسائٹی بن جاتی ہے، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ شاید ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق کوئی پالیسی نہیں ہے،جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی تھی، کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Leave a reply