فارم 47 میں تبدیلیاں ہوئیں، بابر اعوان

0
27

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں بابر اعوان کی میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ سیزن ٹو آ چکا ہے جس میں ووٹ چوری کرکے حکومت بنائی گی،فارم سنتالیس میں تبدیلیاں ہوئیں جس کے بعد حکومت بنی،ضمنی الیکشن میں حکومت خوف ذدہ تھی، ہمارے امیداروں کو ووٹرز سے ملنے کی اجازت نہیں، ہمارے امیدوار ووٹرز سے مل نہیں سکتے حلقے میں جا نہیں سکتے، ہمیں جو حق آئین نے دیا ہے وہ نہیں دیا جارہا۔آئین نے جلسہ جلوس کی اجازت دے رکھی ہے مگر ہمیں جلسے نہیں کرنے دیے جارہے۔

دوسری جانب حکومتی امیدوار گھر سے نہیں نکل رہا کیونکہ اس کو پتہ ہے باہر ووٹر کی کیا صورت حال ہے،جب سے سیزن ٹو حکومت آئی مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے، اب انڈیا میں بھی الیکشن ہورہا ہیں وہاں پر دھاندلی کا شور نہیں ہو رہا، 97 کڑور بھارتی لوگ ووٹ ڈالیں گے، وہاں کوئی الیکشن کمیشن پر اعتراض نہیں ہوتا، کیونکہ وہاں سب کام قانون اور آئین کے دائرہ میں رہ کرتا ہوتا ہے۔

Leave a reply