عدالت کا تفتیشی افسران کیخلاف کاروائی کرنےکاحکم

0
27

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں 2021 ء کے مقدمے میں چالان جمع نہ ہونے پر عدالت سی سی پی او لاہور پر برہم ہوگئی ۔

جسٹس عالیہ نیلم کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او، محرر ، تفتیشی افسر، ڈی ایس پی انویسٹیگیشن ان کے خلاف کارروائی کریں، آپ نے دیکھا کہ ابھی تک عدالت میں رپورٹ ہی جمع نہیں کروائی گئی ۔

سی سی پی او لاہور نے عدالت میں بتایا کہ 24 اپریل 2024 ء کو چالان جمع ہو چکا ہے،تفتیشی افسر نے بد قسمتی سے چالان جمع کروانے کے بعد مثل اپنے نام رکھ لی، تفتیشی افسر کے خلاف شو کاز نوٹس ہو چکا ہے، نائب کورٹ کو بھی شو کاز نوٹس جاری کیا ہے ، ڈی ایس پی اور ایس پی سے جواب طلب کیا ہے ۔

عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کے جتنے بھی کیس آ رہے ہیں ڈیڑھ ڈیڑھ سال سے چالان جمع نہیں ہو رہے،یہ سارا کام آپ کے لاہور میں ہی چل رہا ہے ، تمام متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی رپورٹ 15 روز میں عدالت میں جمع کروائیں۔

عدالت نے دیر سے چالان جمع ہونے پر متعلقہ پولیس افسران کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے کاشف انوار کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار کیجانب سے ایڈوکیٹ ملک شیر علی عدالت میں پیش ہوئے۔

Leave a reply