عاطف اسلم کو انفالو کرنے کی مہم شروع

0
74

ہاٹ لائن نیوز: عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم جو پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی یکساں مقبول ہیں، نے سفاک اسرائیلی افواج کے ہاتھوں مظلوم فلسطینی عوام کے لیے آواز اٹھائی، گلوکار کے بھارتی مداحوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اسرائیل فلسطین کشیدگی پر عاطف اسلم کا پیغام بھی سامنے آگیا، عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں پوسٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے‘۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ ‘اس مشکل وقت میں مل کر کھڑے ہوں، اللہ ہم پر رحم کرے’۔

اس پوسٹ پر جہاں عاطف اسلم کے مسلمان مداحوں نے فلسطین کی آزادی کے لیے آواز بلند کی وہیں گلوکار کا یہ پیغام دیکھ کر بھارتی صارفین غصے میں آگئے اور عاطف اسلم کو انسٹاگرام سے ان فالو کرنا شروع کردیا۔

Leave a reply