ایران: بغیر حجاب پرفارمنس دینے پر گلوکارہ کو 74 کوڑوں کی سزا

0
32
ایران: بغیر حجاب پرفارمنس دینے پر گلوکارہ کو 74 کوڑوں کی سزا

ایران میں حجاب کے بغیر گلوکاری کرنے پر پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا دیے جانے کی اطلاعات ہیں، جبکہ ان پر دو سال تک پابندی بھی عائد کیے جانے کی خبر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کے بینڈ کے چار دیگر ارکان کو بھی اسی نوعیت کی سزا دی گئی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی دسمبر 2024 میں منعقد ہونے والے ایک آن لائن کنسرٹ کے بعد کی گئی، جس میں پرستو احمدی نے لازمی حجاب کے بغیر پرفارم کیا تھا۔

کنسرٹ کے دوران گلوکارہ نے بغیر آستینوں کا لباس پہن رکھا تھا، جس کے بعد انہیں ایران میں تنقید اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس واقعے نے ایران میں خواتین کے لباس، آزادیٔ اظہار اور فنکارانہ سرگرمیوں پر عائد پابندیوں سے متعلق بحث کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔

Leave a reply