خیبرپختونخواہ میں کتنی بجلی چوری ہوئی؟ ہوشربا انکشاف

0
73

ہاٹ لائن نیوز: پاور ڈویژن نے انکشاف کیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق مالی سال 2022-23 کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا میں 137 ارب مالیت کی بجلی چوری کی گئی۔

سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ بجلی چوری کےلیخلاف مہم کے اچھے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ بلنگ میں بہتری آئی، وصولیوں میں اضافہ ہوا، چوری کم ہوئی۔

ستمبر 2023 میں وصولیوں کی شرح 86.99 فیصد رہی۔ ستمبر 2022 میں وصولیوں کی شرح 82.43 فیصد تھی۔ ستمبر 2022 میں بجلی کی چوری 2.93 فیصد تھی، 2023 میں 1.46 فیصد تھی۔ بجلی چوری کے خلاف حالیہ کارروائیوں میں 26 ارب روپے برآمد ہوئے۔

لیسکو آپریشن کے 38ویں روز مزید 203 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج، 37 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا، سلامت پورہ میں چھاپہ مارا گیا، پلازہ میں بجلی چوری پکڑی گئی۔ چوری کی گئی بجلی کلینک، سیلون، کیبل نیٹ ورک آفس، موبائل ٹاور اور 3 رہائش گاہوں کو فراہم کی گئی۔ ملزمان سے 22500 یونٹ چارج کیے گئے جن کی مدد سے پتہ لگانے کے بل کیے گئے۔

Leave a reply