صحت مند زندگی کی تصدیق کرنے والی ورزش

0
74

ہاٹ لائن نیوز : روزانہ آدھے گھنٹے کی ورزش خواتین کو مردوں کے مقابلے لمبی اور صحت مند زندگی دے سکتی ہے۔

چین کی چنگ ڈاؤ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خواتین کو اتنی ہی مقدار میں باقاعدگی سے ورزش کرنے سے مردوں کے مقابلے میں زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں 400,000 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا، نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ خواتین کے مقابلے مردوں نے زیادہ باقاعدگی سے ورزش کی۔

ہر ہفتے 140 منٹ کی اعتدال پسند ورزش خواتین میں کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کے خطرے کو 18 فیصد تک کم کرتی ہے۔

اس کے برعکس مردوں کو اسی طرح کے فوائد کے لیے ہفتے میں 300 منٹ کی ورزش کی ضرورت ہوتی ہے۔

Leave a reply