باکمال لوگ لاجواب سروس کا انوکھا کارنامہ

0
83

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پی آئی کے فلائیٹ کچن ٹھیکے پر دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پیپلز لیبر یونین نے نبیل جاوید ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے،درخواست میں وفاقی حکومت، پی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی آئی اے نے کراچی،لاہور اور اسلام آباد کے فلائیٹ کچن کو ٹھیکہ پر دینے کا عمل شروع کیا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ دو نجی کمپنیوں کا لاہور اور اسلام آباد کا ٹینڈر منظور کر لیا گیا ہے،جبکہ کراچی فلائیٹ کچن کی نیلامی ہونا باقی ہے،پی آئی اے کا اپنے ذریعے فلائیٹ کچن پر سالانہ لاگت 55 کروڑ روپے آتی ہے۔فلائیٹ کچن کی خدمات کے لیے ایک ارب 32 کروڑ کا ٹھیکہ دیا گیا ہے،اس ٹھیکے سے پی آئی اے کو 80 کروڑ روپے کا خسارہ ہو گا،پی آئی اے کی پہلے ہی مالی پوزیشن بہتر نہیں ہے،عدالت فلائیٹ کچن ٹینڈر کو کلعدم قرار دے-

Leave a reply