سابق وزیر اعظم کےپوسٹر اور فلیکس کیوں لگائے

0
65

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں میاں نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی پر انکے پوسٹر اور فیلکس آویزاں کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست پر سماعت دو ہفتوں کیلیے ملتوی کر دی ، عدالت نے پوسٹر آویزاں کرنے کے لیے ڈی سی لاہور اور پی ایچ اے کا اجازت نامہ طلب کر لیا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ درخواست گزار آئیندہ سماعت پر پوسٹر آویزاں کرنے کا اجازت نامہ پیش کریں ۔

جسٹس عابدعزیز نے شہری اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میاں نواز شریف کو اقامہ میں سزا ہوئی ، میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر انکے ویلکم پوسٹر اور فیلکسز لاہور میں لگائے گئے ، لاہور میں ڈی سی اور پی ایچ اے کی منظوری سے پوسٹر اور فیلکسز لگائی گئیں ۔اشتہاری اورسزا یافتہ ہونے کی وجہ سے نواز شریف کے پوسٹر اور فیلکسز لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی تھی ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈی سی لاہور اور ڈی جی پی ایچ اے کے خلاف کریمنل کاروائی عمل میں لانے کا حکم دے۔

Leave a reply