شہریار آفریدی نےعدالت سےجوع کرلیا

0
72

ہاٹ لائن نیوز : تحریک انصاف کے امیدوار شہریار آفریدی نے انتخابی نشان بوتل کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

شہریار آفریدی نے درخواست میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کو فریق بنایا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مجھے بوتل کا نشان الاٹ کیا، میں سابق وفاقی وزیر رہ چکا ہوں، انتخابی نشان الاٹ کرنے میں سابق اراکین کو ترجیح دی جاتی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا سے پتہ چلا ہے کہ مجھے انتخابی نشان بوتل دی گئی ہے، انتخابی نشان کی الاٹمنٹ سے قبل امیدوار کی رائے لی جاتی ہے، ریٹرننگ افسر سے بارہا رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

Leave a reply