پاکستانی خلا باز کی خلا میں اڑان، چین بھی خوشی سے جھوم اٹھا، دوستی کا منفرد اظہار

0
38
پاکستانی خلا باز کی خلا میں اڑان، چین بھی خوشی سے جھوم اٹھا، دوستی کا منفرد اظہار

اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور خلائی شعبے میں تعاون کے حوالے سے چینی سفارت خانے نے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے، جس میں دونوں ممالک کے خلا بازوں کے مشترکہ خوابوں اور باہمی تعاون کو نمایاں کیا گیا ہے۔

چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے، جس میں موسیقی کے ذریعے پاک چین دوستی اور خلائی شعبے میں مشترکہ کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور چین کے خلا بازوں نے مشترکہ تربیت اور خلائی سفر کے تجربات کو ایک خوبصورت نغمے کی شکل دی ہے، جودونوں ممالک کےدرمیان مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتاہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان کے خلا باز ایک مشترکہ خواب اور منزل کے لیے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ زبان اور جغرافیائی فاصلے بھی دونوں ملکوں کی دوستی اور تعاون کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

چینی سفارت خانے نے اپنے پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ کوششیں اور باہمی اعتماد پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔

پیغام میں کہا گیا کہ یہ نغمہ دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی، امن، باہمی تعاون اور روشن مستقبل کے مشترکہ عزم کی خوبصورت ترجمانی کرتا ہے۔

Leave a reply